Read more
امریکی صدر کا نیا اھم اعلان،
سعودیہ، متحدہ امارات پریشان:
امریکی صدر جوبائیڈن نے اچانک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاؤں تلے سے زمین سرکا دی ھے۔ جوبائیڈن متحدہ عرب امارات کو جنگی ساز و سامان بالخصوص F.35 فائیٹرز کی سپلائی روک دی ھے۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات سخت پریشانی کا شکار ھے۔۔۔
دوسری طرف امریکی صدر نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی مزید حمایت کرنے سے ہاتھ اٹھانے کا اعلان کر دیا ھے۔ متحدہ عرب امارات کی طرح سعودی عرب کو بھی اس اعلان سے دھچکا لگا ھے۔ سعودی عرب جو ایک عشرے سے اس جنگ میں مصروف تھا اب مشکلات کا شکار ھے۔۔۔
امریکی صدر کے ان دو اھم اعلانات کا پاکستان کے لیے کسی حد تک فائدہ ھوا ھے وہ یوں کہ امریکہ کیجانب سے دفاعی اور اسٹریٹیجک اعتبار سے آنکھیں پھیرنے کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای ایک بار پھر یتیم بچے کی طرح پاکستان کی جانب سے دیکھنے لگے ھیں۔۔۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو 24 جنوری کو ایک ایک ارب ڈالر کا قرض پاکستان سے واپسی کے مطالبے میں نرمی کی ھے۔ اسکے پیچھے بھی یہی وجہ کارفرما ھے کہ جو عرب ممالک پاکستان کو اسرائیل تسلیم کیلیے سخت دھمکیاں دے رہے تھے وہ یکدم بیک فٹ پر چلے گئے ھیں۔۔۔
اسی طرح اسرائیل و بھارت کی ایما پر پاکستان کے خلاف غلیظ رویہ اختیار کرنے، پاکستانی محنت کشوں کو ویزہ بند کرنے اور انہیں اپنی سرزمین پر تنگ کرنے والا عرب امارات بھی اچانک سے نیک کیسے ھو گیا کہ پاکستان سے قرض کی واپسی کا مطالبہ منسوخ کر دیا۔۔۔
بہرحال کچھ بھی ھو جائے سعودی عرب شاید پاکستان سے متعلق اپنی سوچ کا قبلہ درست کر لے لیکن یو اے ای کبھی اسرائیل و بھارت کی گود سے نہیں نکلے گا۔ لہذا پاکستان کو بھی اب ان کی فوجی و غیر فوجی مدد کے لیے بہت کچھ سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ھوں گے۔۔۔
پاکستان الحمدلله ھمیشہ سے ہی اعلٰی کا مظاہرہ کرتے ھوئے دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کی ہر مثبت سوچ پر گلے لگانے کو تیار رہا ھے۔ اور بار بھی ان شاءالله پاکستان ان کو ضرور خندہ پیشانی سے پیش آئے گا۔ ہاں مگر اس بار کچھ خاموش شرائط کے ساتھ۔۔۔
0 Reviews