Read more
ملتان: تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے اوباڑہ شمالی کے قریب پولیس پارٹی پر حملہ
ملتان: تھانہ صدر شجاع آباد کے مقدمہ 736/20 بجرم 394 تھانہ صدر شجاع آباد میں ملوث ملزمان کو اسلحہ کی برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اوباڑہ شمالی کے قریب ملزمان کے دیگر ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی
ملتان: پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کیے
ملتان: جس دوران گرفتار ملزمان محمد بلال اور شاہ نواز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ملتان: اسی دوران پولیس کی گاڑی پر بھی متعدد فائر لگے جس سے وہ شدید متاثر ہوئی
ملتان: جبکہ حملہ کرنے والے ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے
ملتان: وقوعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچے
ملتان: فرار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں
ملتان: زخمی ہونے والے ملزمان رابری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے
ترجمان
ملتان پولیس
0 Reviews