Handout: Punjab Food Authority  Punjab Food Authority exposes the disgusting scandal of counterfeit mafia.

Handout: Punjab Food Authority Punjab Food Authority exposes the disgusting scandal of counterfeit mafia.

Size

Read more

 Handout: Punjab Food Authority  Punjab Food Authority exposes the disgusting scandal of counterfeit mafia.

ہینڈ آؤٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیا جعلساز مافیا کا مکروہ دھندا بے نقاب۔۔

ملاوٹی خوراک کی تیاری پر 5 فوڈ پوائنٹس سیل، ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 3 لاکھ 99 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 300 کلو مرچیں، 40کلو ہلدی برآمد، 460 لٹر ملاوٹی دودھ، 178 لٹر بیورجز تلف، 401 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

ملتان: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں جنوبی پنجاب میں خوراک میں جعلسازی کرنے والوں  کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 644 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 5 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 401 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے کرم پور روڈ پر گجر ڈیری پر چھاپہ مارا۔کھوئے کی تیاری کے لیے میدہ، بناسپتی گھی کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔دوران چیکنگ ملک پاؤڈر اور سٹارچ کی ملاوٹ پائی گئی۔ڈیری یونٹ کو سیل کر کے 180 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا۔اسی طرح لودھراں میں شاہد نوید کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کیا گیا۔ دوران کاروائی300 کلو ملاوٹی مرچیں، 40 کلو ہلدی برآمد کر لی گئی۔ اس کے علاوہ  ساہیوال میں مارشل ملک فوڈز کو پنیر کی تیاری میں ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ کرنے اور خوراک کی تیاری میں پھپھوندی زدہ پنیر کو دوبارہ مکس کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ مزید بہاولپور میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے چک 174 لیاقت پور میں عبدالحمید ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کی۔ وئے پاؤڈر اور ڈیٹر جنٹس سے مصنوعی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔ زہریلا دودھ تیار کرنے پر ملک کولیکشن سنٹر کو سیل کر کے دوران 20 کلو پرمیٹ پاؤڈر، 150خالی تھیلے اور 2مکسنگ ڈرمز برآمد کر لیے۔مزید مظفر گڑھ میں پرانی سبزی منڈی روڈ پر پنجاب بیکری کو پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے، واشنگ ایریا میں آلودہ پانی اور بلیوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں خانیوال میں ارشاد سویٹس اینڈ آئس کریم کو پروڈکشن ایریا میں گندی نالیاں پائے جانے،مٹھائی ڈھانپ کرنہ رکھنے پر 20 ہزار جبکہ ساہیوال میں قادری سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ کلر کا استعمال کر نے پر اور اوکاڑہ میں نوری ملک شاپ اینڈ سپر سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے پر یکساں 10,10 ہزار روپے جرمانہے عائد کیے گئے۔ علاوہ ازیں رحیم یار خان میں اینگرو ملک کولیکشن پاؤڈر کو کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، دودھ سے فیٹ الگ کرنے پر 30 ہزار، مظفر گڑھ میں بلال ٹریڈرز اینڈ برادرز کو ناقابل سراغ مصالحوں کی فروخت پر 15ہزار، لیہ میں ذوہیب سویٹس پروڈکشن یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے اور بہاولپور میں چشتی نظامیہ بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات پر یکساں 10,10ہزار روپے کے جرمانے  عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 300 کلو ملاوٹی مرچیں، 40 کلو ہلدی برآمد جبکہ 460 لٹر غیر معیاری دودھ، 178 لٹر بیورجز،32 کلو مرچیں، 13کلو مصالحے اور 10 کلو دیسی گھی تلف کر دیا گیا۔











 

0 Reviews

Contact Form

Name

Email *

Message *