Read more
New Trending Video of Hassan Ali viral on The winning of match
لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لڑکی کی ویڈیو کے انداز کہا کہ 'یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری (پارٹی) کر رہے ہیں'۔
https://twitter.com/i/status/1361197801074524161
ٹیم ٹرافی لے کر بیٹھی ہوئی تھی جس پر فاسٹ باؤلر حسن علی نے سیلفی لیتے ہوئے یہ کہا اس کے بعد ساری ٹیم خوشی سے شور مچاتی ہے۔
یاد رہے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند طلبا شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو ری (پارٹی ہورہی) ہے ۔
0 Reviews