Read more
Multan police operation against criminal elements during last 24 hours by JB news 92
ملتان پولیس کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی
10منشیات فروش،03 جواری، 06 گیس ری فل،02 پتنگ فروش، 09 اشتہاری مجرمان, 02 عدالتی مفروران اور 03 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 35 ملزمان گرفتار
442 لیٹر شراب،60 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی، 645 پتنگیں معہ 08 گوٹے ڈور اور وٹک رقم 2350 روپے برآمد
ملتان منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائی
پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ساجد سے 120 لیٹر شراب، ملزم فرحان سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ ممتاز آباد ملزم نادر سے 60 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم ندیم سے 50 لیٹر شراب، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم رفیق سے 1.5 لیٹر شراب، ملزم قاسم سے 60 لیٹر شراب، 60 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم باقر سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم فیاض سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم محمد صدیق سے 60 لیٹر شراب، ملزم اللہ ڈتہ سے 50 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ملتان جواریوں کے خلاف پولیس کی کاروائی
پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزمان رشید، فرحان اور یعقوب کو جوائ معہ وٹک رقم 2350 روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
ملتان غیر قانونی گیس ری فل کرنیوالوں کے خلاف پولیس کی کاروائی
پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم اکرم، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم عون رضا، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد راشد ، فیاض حسین، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اللہ ڈتہ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم اقبال کو غیر قانونی گیس ری فل کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
ملتان پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائی
پولیس تھانہ شا رکن عالم نے ملزم عدنان سے 600 پتنگیں معہ 08 گوٹے ڈور، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم علی حیدر سے 45 پتنگیں کو پتنگ فروشی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
ملتان پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی
ملتان پولیس نے 09 اشتہاری مجرمان، 02 عدالتی مفروران اور 03 رہائی یافتہ عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان
ملتان پولیس
0 Reviews